• KHI: Cloudy 31.5°C
  • LHR: Sunny 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.4°C
  • KHI: Cloudy 31.5°C
  • LHR: Sunny 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.4°C
Live Election 2024

ملک بھر میں انتخابی عمل پرامن انداز میں جاری ہے، نگران وزیر داخلہ

شائع اپ ڈیٹ

نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انتخابی عمل پرامن انداز میں جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نگران وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کےکنٹرول روم، سیف سٹی اور پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور انسپکٹر جنرل اسلام آباد بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے، اس موقع پر کورآڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان نے وزیر داخلہ کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ دعا ہے انتخابات کے بعد پاکستان کی ترقی کا سفر شروع ہو اور جو بھی حکومت بنے وہ ملک کو آگے لے کر چلے

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق کوئی ایسی تشویشناک بات نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026