• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
Live Election 2024

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے ذاتی اسسٹنٹ کے گھر پولیس کا چھاپہ

شائع February 18, 2024 اپ ڈیٹ February 18, 2024 02:46pm

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے ذاتی اسسٹنٹ اشفاق تارڑ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر برادر نسبتی کو حراست میں لے لیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق یہ چھاپہ اشفاق تارڑ کی علی پور چٹھہ میں واقع رہائش گاہ پر مارا گیا ہے، رابطہ کرنے پر علی پور چٹھہ پولیس نے چھاپے کی تصدیق کی تاہم تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

بیگم اشفاق تارڑ نے بتایا کہ پولیس بیرونی دروازے کے لاک توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور گھر کی تلاشی لی، جو کاغذات ملے قبضے میں لے لیے، پولیس نے ہم سب گھر والوں کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہیں، وہ لیاقت چٹھہ کے ساتھ ذاتی اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026