• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Sunny 42.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 37.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Sunny 42.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 37.5°C
Live Election 2024

نو منتخب وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے حلف اٹھا لیا

شائع February 26, 2024 اپ ڈیٹ February 26, 2024 04:07pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پہلی خاتون وزیر اعلٰی کا حلف اٹھا لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی،گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے مریم نواز سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں نومنتخب ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز نے والد نواز شریف کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا۔

یاد رہے کہ آج ہی مریم نواز پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوئی ہیں۔

عام انتخابات 2024 میں مریم نواز این اے 119 اور پی پی 159 سے کامیاب ہوئی تھیں، مریم نواز 220 ووٹ لے کر پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئیں جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار رانا آفتاب نے صفر ووٹ حاصل کیا۔

؂

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026