پہلا ٹی 20، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 3 رنز سے شکست دے دی

شائع March 4, 2024
سدیرا سماراوکراما 61 اور کوشل مینڈس 59 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے — فوٹو: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ
سدیرا سماراوکراما 61 اور کوشل مینڈس 59 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے — فوٹو: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

سری لنکا نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی۔

سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 206 رنز اسکور کیے۔

سدیرا سماراوکراما 61 اور کوشل مینڈس 59 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ چارتھ اسالانکا 44 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بنگلہ دیش کے شرف الاسلام، تسکین احمد اور ریشاد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 203 رنز بنا سکی اور یوں جاکر علی کے 68 اور محمود اللہ کے 54 رنز رائیگاں گئے۔

سری لنکا کے اینجلو میتھیوز ، فرنینڈو ، داسن شناکا 2، 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

چارتھ اسالانکا کو 44 رنز کے ساتھ تین اہم کیچز لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2025
کارٹون : 16 جون 2025