• KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am
  • KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am

تاریخ میں پہلی بار سعودی حسینہ ’مِس یونیورس‘ میں حصہ لیں گی

شائع March 27, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا انتخاب کرنے والے امریکی ملٹی نیشنل ادارے ’مس یونیورس‘ مقابلے میں حصہ لیں گی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ماڈل رومی القحطانی پہلی بار میکسیکو میں ہونے والے سالانہ مقابلہ حسن ’مِس یونیورس 2025‘ میں سعودی عرب کی نمائندگی کر کے تاریخ رقم کرنے والی ہیں۔

رومی القحطانی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کی۔

انہوں نے سعودی عرب کے پرچم کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’میں مس یونیورس 2024 کے مقابلے میں حصہ لینے پر فخر محسوس کر رہی ہوں، مس یونیورس میں پہلی بار کوئی ماڈل سعودی عرب کی نمائندگی کرے گی۔‘

ریاض سے تعلق رکھنے والی ماڈل ماضی میں کئی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں وہ ماضی میں مِس ​​عرب، مس پلینٹ، مس مڈل ایسٹ سمیت متعدد دیگر مقابلوں میں مملکت کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

ان کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے سعودی عرب کی ثقافت اور ورثے کو فروغ دینے کی اپنی خواہش کو اجاگر کیا۔

سعودی عرب میں سخت پابندیوں میں نرمی

دوسری جانب سعودی عرب میں، جہاں طویل عرصے سے اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کیا جاتا رہا ہے، اس وقت 38 سالہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حکومت کررہے ہیں۔

سعودی ولی عہد کو اکثر روایتی عرب لباس میں ملبوس دیکھا جاتا ہے، ماضی میں اگر نظر دوڑائی جائے تو سعودی عرب نے سماجی اور مذہبی کنٹرول برقرار رکھا ہے۔

تاہم حالیہ مہینوں میں ان سخت پابندیوں میں نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اس تبدیلی نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے، خاص طور پر خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے، انہیں ڈرائیونگ کرنے، تقریبات میں شرکت کرنے اور مرد کے بغیر پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ سعودی عرب، جو الکحل پر پابندی کے لیے جانا جاتا ہے، نے غیر مسلم سفارت کاروں کو الکحل خریدنے کی اجازت دینے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

حال ہی میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ سعودی عرب مملکت میں پہلا الکحل اسٹور کھولنے کی تیاریاں کر رہا ہے، الکحل اسٹور دارالحکومت ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں آئندہ کچھ ہفتوں میں کھول دیا جائےگا۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024