• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

کراچی میں 7 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

شائع April 22, 2024
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

کراچی میں 7 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی نے مطلع کیا ہے کہ غیر ملکیوں پر حالیہ حملوں کے تناظر میں ریاست مخالف عناصر اور دشمن ایجنسیوں کی طرف سے اہم تنصیبات پر حملوں کا خطرہ ہے۔

لہٰذا سیکشن سی آر پی سی 144 کے تحت کراچی بھر میں آئندہ 7 روز کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ 20 اپریل کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تمام غیر ملکی محفوظ رہے تھے، تاہم حملے میں 2 دہشت ہلاک ہوگئے تھے۔

بعد ازاں تحقیقات میں سامنا آیا تھا کہ حملے میں مارا گیا دہشت گرد بلوچستان لیویز کا برطرف اہلکار تھا۔

کارٹون

کارٹون : 11 جون 2024
کارٹون : 10 جون 2024