• KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am
  • KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am

سندھ: پولیس سے متعلق شکایات کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

شائع May 5, 2024
سندھ پولیس کی سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ آئندہ چند ماہ میں فعال ہوجائے گی — فائل فوٹو: اے ایف پی
سندھ پولیس کی سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ آئندہ چند ماہ میں فعال ہوجائے گی — فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ سندھ میں جرائم کے حوالے سے پولیس سے متعلق شکایات کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق شہری پولیسنگ سے متعلق شکایات خودکار نظام کے ذریعے درج کرا سکیں گے۔

سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ کے ذریعے ہر شہری گھر بیٹھے اپنی شکایات کا اندراج کرائے گا۔

ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے، جرائم کی اطلاع دینے اور پولیس معاونت سے متعلق شکایات بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے درج کرائی جاسکیں گی۔

سندھ پولیس کی سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ آئندہ چند ماہ میں فعال ہوجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024