• KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے 6 رکنی پروجیکٹ منیجمنٹ ٹیم تشکیل

شائع May 7, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 6 رکنی پروجیکٹ منیجمنٹ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 20 کے محمد خالد جمیل پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ گریڈ 20 کے زین العابدین ساہی اور ارشد نواز چھینہ ٹیم میں شامل ہیں۔

گریڈ 19 کی بشریٰ جعفر، گریڈ 19 کے محمد اقبال خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اسی طرح ٹیم میں نجی ادارے کارنداز کے عثمان کوکب ٹیم کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں۔

ٹیم ڈیجیٹلائزیشن کے لیے طریقے اور عملدرآمد کے کام کی نگرانی کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025