'باکسنگ:عامر کو مزید سنجیدگی دکھانا ہو گی'

شائع September 16, 2013

باکسر عامر خان۔ —فائل تصویر
باکسر عامر خان ٹریننگ کے دوران۔ —فائل تصویر

لندن: برطانیہ کے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کے ٹرینر کا ماننا ہے کہ اگر وہ تیز رفتار فلوائیڈ مے ویدر کو شکست دینا چاہتے ہیں تو انہیں نئے سرے سے خود کو باکسنگ کے کھیل میں وقف کرنا ہو گا۔

خان دسمبر میں آئی بی ایف ولٹر ویٹ چیمپئن ڈیون الیکزینڈر کے ساتھ مقابلہ کرنے جا رہے ہیں ، جس کے بعد ان کی مے ویدر کے ساتھ فائیٹ پر نظر ہو گی۔

چھبیس سالہ خان اس ہفتہ لاس ویگاس میں امریکی باکسر مے ویدر کا میچ دیکھنے لیے موجود تھے۔

اس میچ میں مے ویدر نے ساؤل الوریز کو ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی اے لائیٹ مڈل ویٹ ٹائٹلز میں ہرا کر اپنی پینتالیسویں (0-45) کامیابی حاصل کی۔

خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کی رنگ میں پھرتی امریکی باکسر کے لیے پریشانی کھڑی کر سکتی ہے۔

لیکن خان کے ٹرینر ورجل ہنٹر کا خیال ہے کہ خان کو مے ویدر کے ساتھ کسی بھی ممکنہ مقابلے سے پہلے باکسنگ میں بہت زیادہ لگن دکھانا پڑے گی۔

ہنٹر نے ٹائمز سے گفتگو میں کہا: اگر عامر واقعی مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اسی لگن کا مظاہرہ کرنا ہو گا جیسی مے ویدر دکھاتے ہیں۔

'اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو مقابلے کی رات انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے'۔

'ہنٹر کے مطابق عامر بہت باصلاحیت ہیں اور وہ بہت آگے جا سکتے ہیں، انہیں اپنے اندر صلاحتیوں کو مزید بڑھانا ہو گا۔ عظیم باکسر بننے کے لیے انہی چیزوں کو ترجیح دینا ہو گی'۔

'آپ باکسنگ سے مہینوں دور نہیں رہ سکتے۔ یہ ممکن نہیں کہ آپ محض آٹھ ہفتے ٹریننگ کیمپ میں آئیں اور اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں'۔

ہنٹر کے مطابق: آپ کو باکسنگ میں اپنی زندگی لگانا پڑتی ہے، اور میں یہ بات عامر کو بتانے میں عار محسوس نہیں کروں گا کیونکہ میں اسے بہترین پرفارم کرتا دیکھنا چاہتا ہوں۔

 

 

کارٹون

کارٹون : 19 جون 2025
کارٹون : 18 جون 2025