• KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.4°C

زرتاج گُل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

شائع June 23, 2024
اسپیکر ایاز صادق نے زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا اعلامیہ دیا— فوٹو بشکریہ فیس بُک/ قومی اسمبلی پیج
اسپیکر ایاز صادق نے زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا اعلامیہ دیا— فوٹو بشکریہ فیس بُک/ قومی اسمبلی پیج

رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو ایوان زیریں میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

آج اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا سیکریٹری جنرل کا دستخط شدہ اعلامیہ باضابطہ طور پر دیا جہاں وہ فوری طور پر یہ ذمے داریاں سنبھالیں گی۔

سنی اتحاد کونسل نے21 جون کو زرتاج گل کی نامزدگی کے کاغذات اسپیکر کو جمع کروائے تھے۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے کچھ ماہ قبل 9 مئی کیس سمیت مختلف الزامات کے تحت زرتاج گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا جس کی وجہ سے وہ حج پر نہیں جا سکی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025