• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

بنوں: صوبائی وزیر کے اسکواڈ میں شامل گاڑی پر بم دھماکا

شائع June 26, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ پختون یار خان کے سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق کالا خیل مستی خان کے مقام پر پولیس موبائل وین کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل وین کو معمولی نقصان پہنچا اور اس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب کہ صوبائی وزیر پختون یار خان واپڈا حکام کے ساتھ میٹنگ اور جوڈیشل کمپلیکس میں 9 مئی سے متعلق کیس کے حوالے سے پیشی کے لیے جارہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025