• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

پشاور: بڑے تجارتی مرکز پیپل منڈی میں ٹرانسفارمر دھماکا، 2 افراد زخمی

شائع June 29, 2024 اپ ڈیٹ June 29, 2024 07:53pm
ٹرانسفارمر پھٹنے سے منڈی کی بجلی بھی منقطع ہوگئی — فوٹو: ڈان نیوز
ٹرانسفارمر پھٹنے سے منڈی کی بجلی بھی منقطع ہوگئی — فوٹو: ڈان نیوز

پشاور کے بڑے تجارتی مرکز پیپل منڈی میں ٹرانسفارمر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹرانسفارمر دھماکا شہر کے بڑے تجارتی مرکز پیپل منڈی میں ہوا، جس میں زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹرانسفارمر میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی اور قریب موجود دو افراد گرم تیل سے جل گئے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ٹرانسفارمر پھٹنے سے منڈی کی بجلی بھی منقطع ہوگئی اور مارکیٹ اندھیرے میں ڈوب گئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026