• KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C

کراچی: بہادر آباد اور گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات مسمار

شائع July 22, 2024
فائل فوٹو: تنویر شہزاد
فائل فوٹو: تنویر شہزاد

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) نے کراچی کے علاقے بہادر آباد اور گلشن اقبال میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے اس کارروائی کے دوران مزاحمت کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایس بی سی اے حکام نے بتایا کہ بہادر آباد میں پلاٹ نمبر 48 اور 49 پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی تھیں جبکہ گلشن اقبال بلاک تین میں غیر قانونی تیسری منزل تعمیر کی جارہی تھی۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے واضح کیا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کو روکنے اور شفاف انہدام عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور غیر قانونی تعمیرات کی کسی کو اجازت نہیں دی جائی گی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025