صدر آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں جے یو آئی ف کے سربراہ نے صدر پاکستان کا استقبال کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
صدر مملکت اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملک کی مجموعی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جای بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور جمیعت علما اسلام کی قیادت بھی موجود تھی۔
صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمٰٰن کو بندوق کا تحفہ پیش کیا، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، اسلم غوری ،انجنیئر ضیاء الرحمان موجود تھے۔











لائیو ٹی وی