• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C

آئی جی بلوچستان تبدیل، معظم جاہ انصاری کو تعینات کردیا گیا

شائع August 28, 2024
وہ 2017 سے 2018 تک ایک سال تک آئی جی پولیس بلوچستان رہ چکے ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز
وہ 2017 سے 2018 تک ایک سال تک آئی جی پولیس بلوچستان رہ چکے ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز

آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کو عہدے سے ہٹا کر معظم جاہ انصاری کو نیا آئی جی بلوچستان تعینات کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق معظم جاہ انصاری دوسری بار آئی جی پولیس بلوچستان کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

وہ 2017 سے 2018 تک ایک سال تک آئی جی پولیس بلوچستان رہ چکے ہیں۔

معظم جاہ انصاری آئی جی خیبر پختونخوا اور کمانڈنٹ ایف سی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

بعد ازاں نئے تعینات ہونے والے آئی جی بلوچستان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے آئی جی بلوچستان کے لیے ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں صدر مملکت نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025