• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

پنجاب: ’فوڈ پوائزننگ‘ سے 4 افراد کی موت کا معاملہ، ایکسپائرڈ اشیا کیخلاف مہم شروع

شائع August 29, 2024
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی بھیرہ کے قریب موٹر وے پر مشتبہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے موت کے 5 روز بعد موٹروے پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے سروس ایریاز میں واقع دکانوں اور ہوٹلوں پر فروخت ہونے والی ایکسپائرڈ اشیا کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ دکانوں اور ہوٹلوں پر زائد المعیاد اشیا فروخت کرنے اور اضافی قیمتیں وصول کرنے کے خلاف مہم جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرز، موٹروے پولیس اور فوڈ اتھارٹی نے موٹر وے ایم ون، ایم ٹو، سوات ایکسپریس وے اور ہزارہ ایکسپریس وے پر مشترکہ آپریشن کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جاری مہم کے دوران مشترکہ ٹیم کی جانب سے کھانے پینے کی اشیا کی چیکنگ کی گئی اور موٹروے پولیس نے زائد المعیاد اشیا کو ضائع کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور کئی دکانیں سیل کر دی گئیں۔

یاد رہے کہ 23 اگست کو موٹروے پولیس نے معمول کے گشت کے دوران موٹر وے کے کنارے ایک گاڑی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو نیم ہوش میں پایا تھا، اہل خانہ لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے۔

بعد ازاں لواحقین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ پہنچایا گیا لیکن طبی عملے کی کوششوں کے باوجود وہ مشتبہ طور پر زہر کھانے کے باعث دم توڑ گئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ پر کارروائی کی جا رہی ہے اور حکام ابھی تک موت کی وجہ کا تعین نہیں کر سکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025