• KHI: Partly Cloudy 28.7°C
  • LHR: Sunny 28.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.7°C
  • LHR: Sunny 28.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.5°C

سندھ: ڈاکٹر کے ماورائے عدالت قتل کے الزام میں معطل ڈی آئی جی کی کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

شائع September 21, 2024 اپ ڈیٹ September 21, 2024 11:54pm
— فوٹو: فیس بک
— فوٹو: فیس بک

عمر کوٹ کے ڈاکٹر کے ماورائے عدالت قتل کے الزام میں معطل ہونے والے ڈی آئی جی میرپور خاص کا سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق معطل ڈی آئی جی میرپور خاص جاوید جسکانی نے جون کے مہینے میں تیل کی مد میں ایک کروڑ 52 لاکھ روپے کے بل بنا کر رقم ہڑپ لی۔

جاوید جسکانی نے سیکریٹری فنڈز سے بھی 35 لاکھ روپے نکالے۔

ذرائع حکومت سندھ کے مطابق جاوید جسکانی نے بطور ڈی آئی جی لاڑکانہ اور سکھر بھی سرکاری خزانے کو ٹیکے لگائے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026