• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:35pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:35pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:37pm

انڈسٹری میں مجھ پر بلاجواز متعدد بار پابندی لگائی گئی، فہد شیخ کا انکشاف

شائع September 30, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار فہد شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے دوران متعدد بار بلاجواز انڈسٹری میں ان پر پابندی لگائی گئی، پھر خود ہی اس پابندی کو ختم کرکے انہیں کاسٹ کیا گیا لیکن بعد میں ایک بار پھر ان پر پابندی لگائی گئی۔

فہد شیخ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت شوبز انڈسٹری پر کھل کر بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ ان کا تعلق کسی اداکار خاندان سے نہیں، اس لیے انہیں مشکلات پیش آئیں اور تاحال بھی وہ مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ تفریق کی جاتی ہے، ڈرامے میں مرکزی کردار ان کا ہوتا ہے لیکن ڈرامے کے پوسٹر پر ان کی تصویر نہیں ہوتی۔

ان کے مطابق بعض مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ ان پر ہی گانا فلمایا گیا لیکن وہ ہی گانے میں نظر نہیں آئے جب کہ جان بوجھ کر ان کے مناظر خراب کیے جاتے رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فہد شیخ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں متعدد اداکار و اداکارائیں مغرور ہیں لیکن انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مرکزی اداکار یا اداکارہ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ڈرامے میں ان کے ساتھ کام کرنے والے معاون اداکار یا ڈرامے کی ٹیم کا دوسرا عملہ بھی عزت کے لائق ہے، انہیں کم تر نہ سمجھا جائے، انہیں کیڑے مکوڑے سمھ کر ان سے دوری اختیار نہ کی جائے۔

ان کے مطابق پیسہ اور شہرت آتے ہی لوگوں کے رویے تبدیل ہوجاتے ہیں، حالانکہ جس کے پاس زیادہ پیشہ اور شہرت ہو، اسے مزید اچھا انسان بن جانا چاہیے، وہ دوسروں کی عزت زیادہ کرے۔

ایک اور سوال کے جواب میں فہد شیخ نے دعویٰ کیا کہ ان پر شوبز انڈسٹری میں متعدد بار بلاجواز پابندی لگائی جا چکی ہے، انہیں کاسٹ کرنا بند کردیا جاتا ہے لیکن پھر انہیں خود ہی کاسٹ کرنا شروع کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد بار ان کے ساتھ ایسا ہوا کہ ان پر پابندی لگائی گئی، انہیں کاسٹ کرنا بند کردیا گیا، ان پر پابندی کا کوئی جواز اور سبب بھی نہیں ہوتا۔

ان کے مطابق بعد ازاں ان سے خود ہی پابندی ہٹاکر انہیں کاسٹ کرلیا جاتا ہے، پھر ان کا ڈراما مقبول ہوتا لیکن پھر اچانک ان پر پابندی لگا دی جاتی ہے اور انہیں خود پر پابندی لگانے کی کوئی وجہ یا سبب بھی نہیں بتایا جاتا۔

اگرچہ فہد شیخ نے دعویٰ کیا کہ ان پر متعدد بار شوبز انڈسٹری میں پابندی لگائی جا چکی ہے، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان پر کس ہدایت کار یا پروڈیوسر نے پابندی لگائی اور انہیں کاسٹ کرنا بند کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024