• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:33pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:33pm

انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے اور مونیٹائزیشن میں مددگار فیچر ’بیسٹ پریکٹسز‘ متعارف

شائع October 1, 2024
—فوٹو: میٹا
—فوٹو: میٹا

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے، مواد کو ریچ بڑھانے سمیت اکاؤنٹ کی مونیٹائزیشن میں مدد فراہم کرنے والے فیچر ’بیسٹ پریکٹسز‘ کو متعارف کرادیا گیا۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’بیسٹ پریکٹسز‘ کو بنیادی طور پر تعلیمی مقاصد کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم یہ فیچر مواد تخلیق کاروں کو متعدد طریقوں سے فوائد پہنچا سکتا ہے۔

مذکورہ فیچر کو انسٹاگرام کے پروفیشنل ڈیش بورڈ پر جاکر استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے ذریعے نہ صرف ریلز کو بہتر انداز میں بنایا جا سکتا ہے بلکہ اسی فیچر کے تحت پوسٹ کیے گئے مواد کو زیادہ لوگوں تک پھیلانا بھی آسان بن جائے گا۔

کمپنی کے مطابق ’بیسٹ پریکٹسز‘ کے ذریعے مواد تخلیق کاروں کو نہ صرف مواد کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے ان کا مواد زیادہ اکاؤنٹس تک بھی جائے گا جب کہ یہ فیچر مونیٹائزیشن سمیت مواد کو کتنا اور کیسا رکھنا ہے، اس حوالے سے بھی مدد فراہم کرے گا۔

’بیسٹ پریکٹسز‘ نامی فیچر کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور صارفین پروفیشنل ڈیش بورڈ پر کلک کرکے مذکورہ فیچر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اگرچہ فیچر کو متعارف کرادیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر مذکورہ فیچر تمام صارفین کو نظر نہیں آ رہا ہوگا لیکن ترتیب وار تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 7 نومبر 2024
کارٹون : 6 نومبر 2024