• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، پارٹی کے 4 اہم عہدیدار مستعفی

شائع November 17, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات شدت اختیار کرگئے جب کہ پی ٹی آئی پشاور کے 4 عہدیداروں نے استعفیٰ دے دیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پشاور کی تنظیم میں اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی پشاور سٹی کے جنرل سیکریٹری، 2 سینئر نائب صدور اور ایک نائب صدر اپنے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے ضلع پشاور کے صدر نے عہدیداروں کا استعفیٰ قبول کر کے نئے عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پشاور کی تحصیل پر رحمٰن جلال کو جنرل سیکریٹری تعینات کردیا گیا۔

اس کے علاوہ اس میں بتایا گیا کہ فقیر محمد اور رفیع اللہ کو سینئر نائب صدر اور نائک محمد کو نائب صدر تعینات کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025