• KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 13.5°C

خیبر پختونخوا: باجوڑ میں دو دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

شائع November 23, 2024
دوسرے دھماکے میں پولیس سپاہی احسان اللہ جاں بحق ہوئے — فوٹو: ڈان نیوز
دوسرے دھماکے میں پولیس سپاہی احسان اللہ جاں بحق ہوئے — فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دو دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کے حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا جس میں ملک اصغر نامی شہری جاں بحق ہوئے۔

دوسرا دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی ہی حدود میں علاقہ مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس سپاہی احسان اللہ جاں بحق ہوئے۔

واقعات کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025