• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Clear 15.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

پاکستان اور ترکیہ کا اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہر پر گہری تشویش کا اظہار

شائع February 13, 2025
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان اور ترکیہ نے دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک-ترکیہ اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دی جائے گی، تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک میں دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی، انتہا پسندی کے خطرے سے لڑنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق سیاسی تعاون اور دو طرفہ ادارہ جاتی میکانزم پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستان نے کشمیر پر ترکیہ کے اصولی مؤقف کی تعریف کی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے مستحکم افغانستان کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا، افغانستان کو دہشت گرد گروپوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے۔

مزید کہا گیا ہے کہ فریقین نے فلسطینیوں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025