• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C

کراچی: پولیس کی نمبر پلیٹ لگی موٹرسائیکل پر اسکول بیگ پہن کر واردتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار

شائع February 19, 2025
— فائل فوٹو/اے ایف پی
— فائل فوٹو/اے ایف پی

کراچی میں پولیس نے پولیس کی فینسی نمبر پلیٹ لگی موٹرسائیکل پر اسکول بیگ پہن کر لوٹ مار کرنے والے اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پولیس نے احسن آباد میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان پولیس کی فینسی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر اسکول بیگ پہن کر وارداتیں کیا کرتے تھے، ملزمان راہگیر شہری سے واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان علی شان اور حمزہ کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد برآمد کرلیے گئے، ملزمان کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025