• KHI: Partly Cloudy 16.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Cloudy 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 10°C
  • ISB: Cloudy 13.5°C

بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع March 6, 2025
— فائل فوٹو: کرک انفو
— فائل فوٹو: کرک انفو

بنگلہ دیش میں ایک روزہ کرکٹ کے سب تجربہ کار کھلاڑی مشفق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

مشفق الرحیم نے چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد وطن واپسی پر ایک ہفتے بعد اپنی فیس بک پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، واضح رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی تھی۔

مشفق الرحیم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں آج ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، ہر چیز کے لیے الحمدللہ، اگرچہ عالمی سطح پر ہماری کامیابیاں محدود ہوسکتی ہیں ، لیکن ایک بات یقینی ہے کہ میں نےجب بھی اپنے ملک کے لیے میدان میں قدم رکھا ، پوری لگن اور ایمانداری کے ساتھ 100 فیصد سے زیادہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ چند ہفتے میرے لیے بہت چیلنجنگ رہے ہیں اور مجھے احساس ہوا ہے کہ یہی میرا مقدر ہے، اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے کہ اور وہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے رسوا کرتا ہے،اللہ تعالیٰ ہماری مغفرت فرمائے اور سب کو نیک ایمان عطا فرمائے‘۔

کیریئر کے دوران ساتھ دینے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’آخر میں میں اپنے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جن کے لیے میں نے گزشتہ 19 سال کرکٹ کھیلی ہے‘۔

مشفق الرحیم نے اپنے ون ڈے کیریئر کے دوران 274 میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی اور 9 سنچریز اور 49 نصف سنچریز کی بدولت 36.42 کی اوسط سے 7 ہزار 795 رنز بنائے۔

وہ ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کی طرف سے دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں اور 250 سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والے صرف پانچ وکٹ کیپرز میں سے ایک ہیں۔

مشفق الرحیم نے بطور وکٹ کیپر 7 سنچریز اسکور کیں، جس کے باعث کمار سنگاکارا، ایڈم گلکرسٹ اور ایم ایس دھونی کے بعد سے زیادہ سنجریز اسکور کرنے والے وکٹ کیپرز میں ان کا چوتھا نمبر ہے۔

مشفق کی فارم حالیہ دنوں میں خاصی توجہ کا مرکز رہی تھی، اور وہ چیمپیئنز ٹرافی کے دوران زیادہ تنقید کی زد میں آئے۔

مشفق بھارت کے خلاف گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے اور نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 2 رنز بناسکے، ان کی آخری ون ڈے ففٹی گزشتہ سال مارچ میں سری لنکا کے خلاف تھی، وہ نومبر میں افغانستان کے خلاف 2 ون ڈے میچز اور نومبر اور دسمبر میں ویسٹ انڈیز کے دورے میں زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025