کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 دوست جاں بحق
کراچی میں دندناتی بھاری گاڑیوں نے مزید 2 زندگیاں نگل لی، نیوچالی میں ٹریلر نے دو موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا۔
ڈان نیوز کے مطابق نیوچالی میں ٹریلر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے، پولیس نے حادثے کے فوری بعد ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریلر کو تحویل میں لےلیا۔
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زاہد اور نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں لیاری عثمان آباد کے رہائشی اور آپس میں دوست تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں ٹینکر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔












لائیو ٹی وی