ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل نویں بار بجلی سستی ہونے کا امکان
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل نویں بار بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 03 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے مارچ 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 29 اپریل کو سماعت ہوگی، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 03 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔
خیال رہے کہ سی پی پی اے کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
اس سے قبل نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل 8 بار بجلی کی قیمت میں کمی کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔
جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا، اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔











لائیو ٹی وی