وزیراعظم کی چھٹی جماعت سے آئی ٹی مضمون نصاب کا حصہ بنانے کیلئے حکمت عملی بنانے کی ہدایت

شائع April 16, 2025
— فوٹو: حکومت پاکستان / فیس بک
— فوٹو: حکومت پاکستان / فیس بک

وزیراعظم شہباز شریف نے چھٹی جماعت سے آئی ٹی مضمون کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے کے لیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈان نیوز کے مطابق شہبازشریف کی زیر صدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے امور پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ ترجیح ہے، انہوں نے چھٹی جماعت سے آئی ٹی مضمون کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے کے لیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبوں سے ملکر آئی ٹی کی معیاری اور یکساں تعلیم وتربیت کے لیے کام کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے گلگت بلتستان، آزادکشمیر، بلوچستان میں آئی ٹی کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ تربیت کا معیار ایسا ہونا چاہیے کہ تربیت حاصل کرنے والوں کو اچھی ملازمت مل سکے۔

اجلاس میں آئی ٹی کے شعبے میں تربیتی پروگرام اور دیگر اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے اسکولوں میں انٹرنیٹ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، سال25-2024 میں 49 ہزار افراد کو اعلیٰ تربیت فراہم کی گئی۔

بریفنگ کے مطابق وزارت تعلیم ہواوے کے تعاون سے ایک لاکھ 46 ہزار سے زیادہ طلبہ کو تربیت دے گی، ہواوے کے تعان سے 1300 لیبارٹریوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025