اسلام آباد، راولپنڈی و دیگر علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی کا الرٹ جاری

شائع April 17, 2025
— فائل فوٹو: فیس بک
— فائل فوٹو: فیس بک

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق این ای او سی نے جاری الرٹ میں بتایا کہ 18 اور 19 اپریل کو شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کر دی۔

الرٹ کے مطابق اٹک، چکوال، گجرات اور جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی تھی، جبکہ اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق لنڈی کوتل اور بالائی علاقوں کاغان ویلی میں بھی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے نے موٹر بہہ گئی تھی۔

اسی طرح ملک کے بالائی علاقے کاغان ویلی میں بھی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی، جس کے بعد بالائی علاقوں موسم سرد ہوگیا تھا۔

ادھر، سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا کہ کوہاٹ، مردان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025