سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

شائع April 18, 2025
— فائل / فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فائل / فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن یکم جون کو ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 23 سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 اپریل کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف خلاف اپیلیں 10 مئی تک نمٹائی جائیں گی، کاغذات نامزدگی 12 مئی تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 13 مئی کو الاٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ نشست پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال سے خالی ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025