• KHI: Clear 20.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Clear 20.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

ملک میں جمہوریت کے جنازے سیاستدان نکال رہے ہیں، ایمل ولی خان

شائع April 22, 2025
— فوٹو: اسکرین شارٹ
— فوٹو: اسکرین شارٹ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے جنازے نکل رہے اور بدقسمتی سے یہ جنازے سیاستدان ہی نکال رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اجلاس میں دیکھا کہ سینیٹ کے ملازمین سینیٹرز کو اشارے کررہے تھے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سینیٹ کے ملازمین یہاں اس لیے بیٹھے ہیں کہ سینیٹ اجلاس کی کارروائی’ان کی مرضی’ سے چلائیں، حکومتی پارٹی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کورم کی نشاندہی باعث شرم ہے۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک دن کی تنخواہ نہیں چھوڑتے لیکن سینیٹ کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے، اراکین سینیٹ کے اندر ہوتے ہیں لیکن کسی کے اشارے پر اجلاس سے باہر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جمہوری نظام بالکل بھی نہیں ہے، دونوں جانب بیٹھے اراکین ایک ہی کمپنی کی پیداوار ہیں، مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر ایک ادارے کی خدمت جبکہ عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ گرین چولستان کا سارا کالا چھٹا اس قوم کے سامنے کھولوں گا، یہ لوگ کب تک بھاگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کالا باغ ڈیم پربھی سب ایک تھے، مگر سب ارمان لے کر چلے گئے۔

سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میری مٹی اورمیرے قوم کے بچوں کے حق کا سوال ہے، مائنز اینڈ منرلز پختونوں اور بلوچوں کے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی اگر مل کر فوج کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو بخوشی کرے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025