• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

لاہور: ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول گھر میں رکھنے پر خاتون ایس ایچ او گرفتار

شائع April 25, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو ڈکیتی میں گرفتار ملزم کے پاس سے برآمد کیا گیا تھا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس فورس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول ایس ایچ او سب انسپکٹر ثانیہ کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاہنہ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا کہ اس نے اسٹریٹ کرائم میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ اسلحہ خاتون ایس ایچ او کی غیر قانونی تحویل میں تھا۔

اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے ایس ایچ او کے گھر پر چھاپہ مارا اور پستول برآمد کرلیا۔

انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی نے ایس آئی ثانیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ محکمے کی بدنامی کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کا کڑا احتساب یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل سے کسی کو نہیں بخشا جائے گا، پنجاب پولیس میں انعام اور سزا کی پالیسی کے تحت کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025