زیارت:سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بی ایل اے کے7 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع زیارت میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زیارت کے علاقے چوتیر میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگے۔
سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے ملک میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بناتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 71 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔











لائیو ٹی وی