سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی ہوگئی

شائع April 30, 2025
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

سونے کی قیمتوں میں آج یکدم 3 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے کمی سے 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے کی تنزلی سے 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے ہو گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 71 ہزار 771 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے گر کر 3,427 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 60 روپے تنزلی سے سے 2 ہزار 938 روپے میں فروخت ہوئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 34 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 276 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1800 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 74 ہزار 443 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2025
کارٹون : 15 جون 2025