پنوعاقل: سکھر، ملتان موٹروے پر تیز رفتار کوچ ٹریلر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی
پنوعاقل میں سکھر - ملتان موٹروے پر تیز رفتار کوچ ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 12 مسافر زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے پنجاب کے شہر علی پور جا رہی تھی، واقعہ پنوعاقل میں سانگی کے قریب سکھر - ملتان موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
کوچ اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12 سے زائد زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو پنوعاقل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
کوچ اور ٹریلر میں تصادم اس قدر خوفناک تھا کہ اس کے نتیجے میں بس کا اگلا حصہ اور چھت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔












لائیو ٹی وی