ملک بھر میں سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کمی ہو گئی
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا اور فی تولہ سونا ایک ہزار 300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان سرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 300 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 70 ہزار 740 روپے میں فروخت ہوا۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 427 روپے اور 10 گرام چاندی کے نرخ 2 ہزار 938 روپے پر برقرار رہے۔
ادھر، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 263 ڈالر پر آ گیا۔











لائیو ٹی وی