• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Rain 15.1°C

اسلام آباد کلب کے سامنے ایک شخص ٹاور پر چڑھ گیا

شائع May 3, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد کلب کے سامنے ایک شخص ٹیلی کام ٹاور پر چڑھ گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹیلی کام ٹاور پر موجود شخص کا نیچے اترنے سے انکار کر دیا۔

پولیس اور شہریوں کی جانب سے نامعلوم شخص کو ٹاور سے اتارنے کی کوششیں کی گئیں، تاہم یہ شخص کون ہے اور ٹاور پر کیوں چڑھا ہے، وجہ تا حال معلوم نا ہوسکی۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد اور ریسکیو ٹیمز موقع پر پہنچ گئیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہری کے ساتھ مذاکرات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہری کو جلد ہی نیچے اتار لیا جائے گا۔

دریں اثنا، موٹر سائیکل چوری کے الزام پر گرفتاری سے بچنے والا شخص دوبارہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ٹاور پر چڑھنے والے شخص کا مؤقف تھا کہ پولیس کی جانب سے مجھ پر موٹر سائیکل چوری کرنے کا الزام ہے، میں گاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہوں۔

پولیس کی جانب سے ٹاور پر چڑھنے والے شخص کو اتار کر دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ شخص دو مرتبہ پہلے بھی ٹاور پر چڑھ چکا ہے، اس سے قبل بھی تھانہ کوسار اور تھانہ سیکرٹیریٹ کی حدود میں یہ مختلف ٹاورز پر چڑھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں تھانوں میں اس شخص کے خلاف ٹاورز پر چڑھنے کی رپٹ درج ہے، اس مرتبہ اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025