بوکھلاہٹ کا شکار مودی سرکاری نے بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بند کردیا

شائع May 4, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے بھارت میں بلاول بھٹو زرداری کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مودی حکومت نے بھارت میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ایکس اکاونٹ بھی بلاک کردیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے بلاول بھٹو کے ایکس اکاؤنٹ کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام تو پاکستان پر دھر دیا، مگر سچائی سامنےآنے پر مودی سرکار اب سخت گھبراہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اقدامات پاکستانی موقف کو تقویت دے رہےہیں، مودی سرکار سن لو، آوازیں دبانے سے سچ چھپتا نہیں۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ بلاول پاکستان کے عوام کی آواز ہیں، ان کا اکاؤنٹ بلاک کرنا بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس فیس سیونگ کا کوئی راستہ نہیں بچا،بھارت کو شواہد پیش کرنے چاہیئں نہ کہ سنسرشپ کا راستہ اپنائے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ تنقیدی آوازوں کو دبانے کی کوششیں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر تشویش کو بڑھا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی حکومت وزیراعظم پاکستان اور آئی ایس پی آر کے یوٹیوب چینل، ڈان نیوز کے یوٹیوب چینل و فیس بُک پیج اور مختلف پاکستانی شوبز اسٹارز اور سابق کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کرچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025