• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

سرگودھا: صندوق میں کھیلتے ہوئے دم گھٹنے سے 4 بہنوں سمیت 6 بچیاں جاں بحق

شائع May 5, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کے شہر سرگودھا میں گندم ذخیرہ کرنے والے صندوق میں کھیلتے ہوئے دم گھٹنے سے 4 بہنوں سمیت 6 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے چک 12 جناح کالونی میں پیش آیا، بچیاں کھیلتے ہوئے گندم ذخیرہ کرنے کے صندوق میں چلی گئی تھیں اور دم گھٹنے سے دم توڑ گئیں، واقعے کے وقت گھر میں بڑے موجود نہیں تھے۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 8 سالہ صائمہ، 6 سالہ آمنہ، 4 سالہ سویرہ، ایک سالہ دعا فاطمہ، 6 سالہ سونیا اور 7 مریم شامل ہیں، جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 4 سگی بہنیں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025