فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی اطلاع جھوٹی نکلی

شائع May 8, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ’ ایکس ’ پر ایک پوسٹ میں لکھا،’فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی اطلاعات کے فوراً بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم، یہ افواہ غلط ثابت ہوئی۔‘

ڈی سی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کوئی ڈرون نہیں گرا ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

واضح رہے کہ آج پاک افواج نے ملک کے مختلف علاقوں میں بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے 26 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025