’مجھے تم پر فخر ہے‘، کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹے کو انٹرنیشنل ڈیبیو پر مبارکباد

شائع May 15, 2025
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بڑے بیٹے رونالڈو جونیئر کو پرتگال کی انڈر-15 ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رونالڈو جونیئر نے گزشتہ روز پرتگال کی قومی انڈر-15 ٹیم کی جانب سے جاپان کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔

رونالڈو جونیئر جاپان کے خلاف میچ کے 45ویں منٹ میں اپنے والد کی 7 نمبر شرٹ پہنے میدان میں اترے جب کہ پوتے کو سپورٹ کرنے ان کی دادی بھی اسٹیڈیم میں موجود رہیں۔

دوستانہ میچ میں پرتگال کی قومی انڈر 15 ٹیم نے جاپان کےخلاف 1-4 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب، انٹرنیشنل ڈیبیو پر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے بیٹے کو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مبارکباد دی۔

رونالڈو نے اپنے بیٹے کی میچ کی دوران کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں اور پوسٹ میں لکھا ’پرتگال کے لیے ڈیبیو کرنے پر آپ کو بہت مبارکباد میرے بیٹے، مجھے آپ پر فخر ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2025
کارٹون : 16 جون 2025