سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

شائع May 23, 2025
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار 925 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 750 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 857 روپے ہوگیا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 38 روپے اضافے سے 3 ہزار 466 روپے تک جاپہنچی جبکہ 10 گرام چاندی 33 روپے بڑھ کر 2 ہزار 971 روپے میں فروخت ہوئی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 35 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 326 ڈالر کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 900 روپے تنزلی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 629 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے کا ہو گیا تھا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 73 ہزار 107 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025