سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

شائع May 24, 2025
— فائل فوٹو: فری پک
— فائل فوٹو: فری پک

مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت 3 ہزار 100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 658 روپے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے تک جاپہنچا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 437 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 78 ہزار 294 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 42 روپے اضافے سے 3 ہزار 508 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کا بھاؤ 36 روپے بڑھ کر 3 ہزار 7 روپے ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونا 31 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 357 ڈالر ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار 925 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025