• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

کراچی: جانچ پڑتال کے بغیر رکھی گئی 3 گھریلو ملازماؤں نے تاجر کے گھر کا صفایا کردیا

شائع May 26, 2025
چوری کی واردات کا علم کئی گھنٹے بعد ہوا، جب تک خواتین جا چکی تھیں — فائل فوٹو: ڈان
چوری کی واردات کا علم کئی گھنٹے بعد ہوا، جب تک خواتین جا چکی تھیں — فائل فوٹو: ڈان

کراچی میں تاجر کے گھر جانچ پڑتال کے بغیر کام کرنے کے لیے رکھی گئی گھریلو ملازمائیں 98 لاکھ مالیت کی بڑی واردات کر کے فرار ہوگئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق تھانہ شاہراہ فیصل کی حدود میں واقع گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے، 3 خواتین نے تاجر کے گھر سے 98 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور نقدی چوری کرلی، واقعے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تھانہ شاہراہ فیصل میں تاجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ان کی پرانی ماسیاں شادی کے بعد کام چھوڑ چکی تھیں، نئی ماسیوں کی تلاش جاری تھی، اسی دوران 3 اجنبی خواتین گھر آئیں اور گھریلو ملازماؤں کی ضرورت کے بارے میں دریافت کیا۔

تاجر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے تینوں خواتین کو بغیر جانچ پڑتال کیے کام پر رکھ لیا، اہلیہ نے شناختی کارڈ مانگا نہ کوئی تفصیل معلوم کی، ماسیوں نے پہلے ہی دن گھر کے کمرے کو اندر سے بند کیا۔

تینوں ملازمائیں ساڑھے 3 گھنٹے گھر میں موجود رہیں، دروازے کی چابی اور الماریوں کی چابیاں استعمال کرکے زیورات چرائے اور فرار ہوگئیں۔

مدعی کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ماسیوں کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم چوری کی واردات کا علم کئی گھنٹے بعد ہوا، جب تک خواتین جا چکی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025