• KHI: Partly Cloudy 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

پی ٹی آئی کا ملک گیر تحریک کا اعلان، پارٹی رہنماؤں کو تیاری کی ہدایت

شائع May 26, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ’ملک گیر تحریک‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ پارٹی ممبران اور حامیوں کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی، تاہم کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس’ پر ایک پوسٹ میں، پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے لکھا کہ آج سابق وزیراعظم کے ساتھ 6 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، اور اس دوران تمام امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

سینیٹر نے علی ظفر نے مزید لکھا، ’ کچھ بہت اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، ان میں ایک ملک گیر تحریک بھی شامل تھی جس کے لیے پارٹی کو تیاری کرنی چاہیے اور اچھی طرح منظم ہونا چاہیے۔’

سینیٹر علی ظفر نے خبردار کیا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ’ پی ٹی آئی میں کسی کے لیے بھی دونوں طرف کھیلنے کی گنجائش نہیں ہے، اور ہر کسی کو سچائی اور انصاف کے مقصد کے لیے متحد رہنا چاہیے۔’

عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے مزید لکھا،’ میں قوم کی خاطر جیل میں تمام مشکلات برداشت کر رہا ہوں، اور پی ٹی آئی کی قیادت کو قربانی سے نہیں ڈرنا چاہیے۔’

تاہم سینیٹر علی ظفر انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ تحریک کب شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں چار مقدمات ؛ دو توشہ خانہ ریفرنسز، سائفر کیس، اور عدت کیس جس میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی جیل میں ہیں، میں سزا پانے کے بعد دو سال سے زائد عرصے سے قید ہیں۔

پی ٹی آئی نے اس وقت سے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی بڑے مظاہرے کیے ہیں، خاص طور پر 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد کی طرف ایک مارچ، جہاں سیکیورٹی فورسز اور پی ٹی آئی کے مظاہرین کے درمیان ایک دن کی شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جن کے دوران پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور پارٹی کارکنان ریڈ زون سے پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔

دریں اثنا، عمران کی بہن علیمہ خانم نے بھی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بڑے پیمانے پر عوامی تحریک کے بارے میں بات کی، اگرچہ انہوں نے بھی یہ نہیں بتایا کہ یہ تحریک کب شروع ہوگی۔

علیمہ خان نے کہا:’ عمران خان نے پارٹی کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ’میں کسی کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا، کیونکہ وہ (حکام) اسنائپر رائفلیں لے کر بیٹھے ہیں اور لوگوں کو گولی ماری دی جاتی ہے ۔۔۔۔ اس سے مجھے بہت تکلیف ہوتی،، میں ایسا نہیں کروں گا۔‘

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کو تیار رہنا چاہیے، کیونکہ وہ جلد ہی پورے پاکستان میں ایک بڑی عوامی تحریک کا اعلان کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025