پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

شائع May 27, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں ہونے والی تقریب میں قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے شرکت کی۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے قذافی اسٹیڈیم بلڈنگ کی چھت اور گراونڈ میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 28 مئی کو رات 8 بجے کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش کے ٹی20 ٹیم کپتان لٹن داس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ متحدہ عرب امارات کے خلاف ہم امید کے مطابق نہیں کھیلے لیکن ہمیں اندازہ ہے کہ ہم نے ماضی میں کہاں غلطیاں کی اور کہاں بہتری کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی بار ٹیسٹ کرکٹ کے لیے پاکستان آئے تھے لیکن اس بار مختلف طرز کی کرکٹ کھیلنی ہے جب کہ ہم مخالف ٹیم کے بارے میں نہیں سوچ رہے، صرف اپنی کرکٹ پر فوکس ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک متوازن ٹیم ہے، لیکن ہم اپنے دن پر اچھی کرکٹ کھیل کرکسی کو بھی ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لٹن داس کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کے سینئر بولرز کو مس کریں گے لیکن ہمارے پاس اچھی ٹیم موجود ہے، لاہور کی کنڈیشن ہم نے پی ایس ایل سے جانی ہے یہاں پر بڑا اسکور بنتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025