• KHI: Clear 18.9°C
  • LHR: Clear 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 18.9°C
  • LHR: Clear 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

ٹرمپ انتظامیہ کا ہاروڈ یونیورسٹی کے تمام وفاقی معاہدے منسوخ کرنے کا فیصلہ

شائع May 27, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی حکومت نے ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس، وفاقی ایجنسیوں کو ہدایت کر رہا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ باقی تمام معاہدوں کو منسوخ کر دیں، جس کی مجموعی طور پر تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے۔

ہاروڈ یونیورسٹی کے خلاف یہ اقدام اس لیے اٹھایا جا رہا ہے، کیونکہ اس نے وائٹ ہاؤس کے پالیسی کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا۔

منگل کو جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار جوش گروینبام کی جانب سے پروکیورمنٹ ایگزیکٹیو کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ کی ایجنسی سہولت کے لیے ہر وہ معاہدہ ختم کر دیں، جو معیارات پر پورا اترنے میں ناکام ہے۔

واضح رہے کہ جوش گروینبام کے دستخط سے ہی ہارورڈ یونیورسٹی کو اپریل میں خط لکھا گیا تھا، جس میں گورننس اور نصاب سے متعلق متعدد مطالبات تھے، جو یونیورسٹی نے مسترد کر دیے تھے۔

سب سے پہلے نیویارک ٹائمز نے کٹوتیوں کی منصوبہ بندی کو رپورٹ کیا تھا، وائٹ ہاؤس نے تقریباً دو ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ تقریباً 9 ارب ڈالر کے معاہدوں اور گرانٹ کے وعدوں کا جائزہ لے رہا ہے جو حکومت نے ہارورڈ کو کئی سالوں میں ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

آج لکھے گئے خط میں ہارورڈ کے خلاف شکایات کو دہرایا گیا ہے، جس میں یہ دعویٰ بھی شامل ہے کہ یونیورسٹی اپنے داخلے کے عمل میں ’نسلی تفریق جاری رکھے ہوئے ہے‘، ’جو یہودی طلبہ کی حفاظت اور بہبود کے لیے پریشان کن کمی کو ظاہر کرتا ہے۔‘

بوسٹن کے قریب یونیورسٹی نے حکومت کے بہت سے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہے، جس میں غیر ملکی طلبہ کے مکمل طرز عمل کے ریکارڈ کو حوالے کرنا اور آڈٹ کرنا شامل ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کرنے کی اجازت دے کہ انہوں نے ’نظریاتی تنوع‘ کو بڑھایا ہے یا نہیں، لیکن حکام کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کر رہے ہیں جس کے بعد مثبت کارروائی کی گئی ہے اور انہوں نے کیمپس میں سام دشمنی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

ہارورڈ کے صدر ایلن گاربر نے نئے کٹوتیوں کے منصوبوں کے منظر عام پر آنے سے قبل این پی آر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’میں پوری طرح سے نہیں جانتا کہ محرکات کیا ہیں، لیکن میں جانتا ہوں کہ ایسے لوگ ہیں جو ثقافتی جنگ لڑ رہے ہیں‘

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ پسند نہیں ہے کہ کیمپس میں کیا ہوا ہے، اور بعض اوقات وہ اس بات کو پسند نہیں کرتے جس کی ہم نمائندگی کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ تعلیم نے امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ یہودی طلبہ کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کرتے تو وفاقی فنڈنگ میں کٹوتی کی جاسکتی ہے۔

ملک کی سب سے قدیم اور امیر ترین ہارورڈ یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ 2.2 ارب ڈالر کے وفاقی گرانٹس اور معاہدوں کو منجمد کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس کے بعد مزید 45 کروڑ ڈالر روک لیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025