کراچی: جمشید روڈ پر بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق
کراچی میں کھلے مین ہول زندگیاں نگلنے لگے، جمشید روڈ پر 6 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جمشید روڈ پر کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی۔
لواحقین نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی جب کہ اہل خانہ رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کے ہمراہ تھانہ جمشید کوارٹر بھی پہنچے۔
میڈیا سے گفتگو میں رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی شہر میں گٹر کے ڈھکن تک نہیں لگا سکتے، شہر کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے۔












لائیو ٹی وی