انجینئر محمد شاہد نذیر نیشنل گرڈ کمپنی کے عبوری منیجنگ ڈائریکٹر مقرر
انجینئر محمد شاہد نذیر کو نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (سابقہ این ٹی ڈی سی) کا عبوری منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تقرری کی منظوری دے دی، تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
انجینئر شاہد نذیر اس سے پہلے جنرل منیجر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے، انہوں نے پاکستان میں پاور ٹرانسمیشن کے متعدد قومی منصوبوں کو مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انجینئر شاہد نذیر نے مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا اور ڈیپوٹیشن پر بیرون ملک بھی خدمات سر انجام دیں۔
موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمد وسیم یونس آج اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے، سابق ایم ڈی انجنئیر وسیم یونس کی آخری روز افسران اور ملازمین سےملاقات، نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انجینئر شاہد نذیر مستقل ایم ڈی این جی سی کی تقرری ہونے تک یہ ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔












لائیو ٹی وی