ایران نے یورینیم افزودگی کی پیداوار بڑھا دی، آئی اے ای اے

شائع May 31, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق ایران نے حالیہ مہینوں میں انتہائی افزودہ یورینیم کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایران اور اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے درمیان تناؤ 2015 کے معاہدے کے بعد سے متعدد بار سامنے آیا ہے، جس میں پابندیوں سے نجات کے بدلے تہران کے جوہری پروگرام کو روک دیا گیا تھا۔

آئی اے ای اے کی تازہ ترین رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب تہران اپنے جوہری پروگرام پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔

اس نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا کہ یہ باعث تشویش ہے کہ ایران نے 17 مئی تک 408.6 کلو گرام یورنیم افزودہ کر لی، جو 60 فیصد تک ہے، فروری میں جاری کی گئی آخری رپورٹ کے مطابق تہران نے 133.8 کلوگرام یورنیم افزودگی کی تھی۔

60 فیصد تک یورینیم افزودگی جوہری ہتھیاروں کے لیے درکار مقدار کے تقریبا 90 فیصد کی سطح کے قریب ہے، آئی اے ای اے کے مطابق ایران واحد غیر جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک ہے، جس نے یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کیا ہے۔

ایران نے ہمیشہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تردید کی ہے۔

ایک علیحدہ تفصیلی رپورٹ میں آئی اے ای اے نے ایران کے جوہری پروگرام کی جانچ پڑتال پر تہران کی طرف سے تعاون کو ’تسلی بخش سے کم‘ قرار دیا اور اس پر تنقید کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ایران معمول کے حفاظتی اقدامات کے نفاذ کے معاملات میں ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے ، لیکن کئی معاملات میں ایجنسی کے ساتھ اس کا تعاون غیر تسلی بخش رہا۔

اس میں خاص طور پر غیر اعلانیہ مقامات پر پائے جانے والے جوہری مواد کی وضاحت میں تہران کی پیش رفت کی کمی کو نوٹ کیا گیا ۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ’خاص طور پر ایران نے بار بار ایجنسی کے سوالات کا جواب نہیں دیا اور اس رپورٹ میں حساس مقامات کو صاف کیا ہے، جس سے ایجنسی کی تصدیق کی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدر اپنی پہلی میعاد کے دوران یک طرفہ طور پر امریکا کو تہران کے ساتھ 2015 کے تاریخی معاہدے سے الگ کر لیا تھا، اس معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام کی حدود کے لیے پابندیوں میں نرمی کا تبادلہ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025