• KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.9°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C
  • KHI: Sunny 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.9°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C

نواز شریف میڈیکل ٹیسٹ کروانے لندن روانہ، عیدالاضحیٰ بھی برطانیہ میں منائیں گے

شائع June 1, 2025
سابق وزیراعظم نواز شریف عید کے چند روز بعد وطن واپس لوٹیں گے
— فائل فوٹو: اے پی
سابق وزیراعظم نواز شریف عید کے چند روز بعد وطن واپس لوٹیں گے — فائل فوٹو: اے پی

سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف لندن روانہ ہوگئے، وہ کچھ دن لندن میں ہی قیام کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق لندن میں اپنے قیام کے دوران میاں نواز شریف معمول کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائیں گے، جب کہ وہ عیدالاضحیٰ بھی لندن میں ہی منائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم معمول میڈیکل ٹیسٹ کروائیں گے، اور عید کے چند روز بعد ان کی وطن واپسی متوقع ہے، تاہم ان کی واپسی کی حتمی تاریخ کا فی الحال علم نہیں ہے، ان کی مصروفیات کے پیش نظر واپسی میں تاخیر بھی ممکن ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدہ صورت حال کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں انہیں ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا تھا۔

شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی صورتحال سمیت آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025